اشاعتیں

27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی تیاریاں، وفاقی اختیارات، مالیاتی اور عدالتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ

تصویر
27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی تیاریاں، وفاقی اختیارات، مالیاتی اور عدالتی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )  — وفاقی حکومت نے آئینِ پاکستان میں تاریخی نوعیت کی تبدیلیوں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق   27 ویں آئینی ترمیم   کو رواں ماہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت وفاقی اختیارات، قومی مالیاتی کمیشن (NFC) ایوارڈ، آئینی عدالتوں کا قیام اور عدلیہ میں ججز کی تبادلوں کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔    حکومتی ذرائع کے مطابق، مجوزہ ترمیم کا مسودہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور اس میں مختلف آئینی شقوں — خصوصاً   آرٹیکل 160، 191، 200، 213 اور 243  — میں اہم ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ ان اصلاحات کا مقصد آئین کے تحت وفاقی اختیارات کو واضح بنانا، مالیاتی ڈھانچے کو مؤثر کرنا اور عدالتی نظام میں توازن پیدا کرنا بتایا جا رہا ہے۔   آرٹیکل 243: افواجِ پاکستان کے امور میں ترامیم کی تیاری ذرائع کے مطابق مجوزہ ترمیم میں   آرٹیکل 243   کے تحت مسلح افواج سے متعلق نئی دفعات شامل ...

امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے

تصویر
  امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے امریکی صدر نے پھر طیارے گرانے کا ذکر کرکے مودی سرکار کے زخم تازہ کر دیئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مشکل صورتِ حال پیدا کر دی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی اور ماضی میں پیش آئے فضائی معرکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کے قریب پہنچ گئے تھے، اس دوران سات طیارے مار گرائے گئے تھے۔" امریکی صدر کے اس بیان نے بھارتی سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور مودی سرکار کے لیے ایک بار پھر شرمندگی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بھارتی وزیراعظم مودی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔ ان کے مطابق، “مجھے خوشی نہیں تھی کہ بھارت روس سے تیل خرید رہا ہے، مگر اب مسئلہ حل ہو چکا ہے۔” انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی جنگ جاری ہے اور امریکا مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکا ہے۔ روس سے تیل خریدنے پر تنازعہ امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکا عالمی سطح پر روس کے توا...

پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کا ٹرائل شروع

تصویر
  پاکستان اور نیپال میں قتل کی سازش، امریکا میں بھارتی ایجنٹ کا ٹرائل شروع نیویارک: امریکا کی وفاقی عدالت میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنٹ کے خلاف ایک سنگین مقدمے کا آغاز ہوا ہے، جس میں پاکستان، نیپال اور امریکا میں قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مقدمے میں مرکزی ملزم 53 سالہ نکھل گپتا ہے، جسے نِک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مقدمے کی نوعیت اور الزامات عدالتی دستاویزات کے مطابق نکھل گپتا پر متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں قتل کی سازش، منی لانڈرنگ، منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ، کریڈٹ کارڈ فراڈ اور پاکستان و نیپال میں ہدف بنائے جانے والے افراد کے قتل کی کوشش شامل ہے۔ امریکی استغاثہ کے مطابق یہ صرف نیویارک تک محدود سازش نہیں تھی بلکہ اس میں کم از کم ایک ہدف پاکستان یا نیپال میں بھی شامل تھا۔ امریکی پراسیکیوٹرز نے بتایا کہ گپتا بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے سابق افسر وکاش یادو کے ساتھ مل کر منصوبہ بنا رہا تھا۔ یادو نے اسے یقین دلایا کہ بھارت سے اسلحے کی ترسیل کے لیے ہوائی جہاز کی کلیئرنس اور خودکار رائفلز فراہم کی جائیں گی، لیکن شرط یہ رکھی گئی کہ پہلے قتل کی کارروائی مک...

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کا پہلا فائنل آج

تصویر
 ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کا پہلا فائنل آج ایشیا کپ  دبئی: ایشیا کپ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج براہِ راست فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ 41 برسوں کے طویل انتظار کے بعد یہ فیصلہ کن معرکہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں ایک ہی ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گی۔ ایشیا کپ کے موجودہ ایڈیشن میں بھارت پہلے ہی دو بار پاکستان کو شکست دے چکا ہے، تاہم فائنل کی حیثیت منفرد ہے اور شائقین کی نظریں صرف اسی مقابلے پر مرکوز ہیں۔ شائقین کرکٹ اس تاریخی ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور قومی ٹیم کی فتح کے لیے پُرجوش ہیں۔ کرکٹ دیوانوں نے کپتان سلمان علی آغا سے جرات مندانہ قیادت جبکہ شاہین شاہ آفریدی سے شاندار باؤلنگ کی امیدیں باندھ رکھی ہیں۔ بیٹنگ لائن میں فخر زمان، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب پر بھی نظریں جمی ہیں۔ پاکستان نے سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اور بھارت اب تک پانچ بار کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں آمنے ...

صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔

تصویر
صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ۔ صوبائی وزیر زراعت نے ریسکیو اور فلڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، متاثرین سیلاب کے مسائل دریافت کئے،فوری امداد اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت حکومت پنجاب اس مشکل صورتحال میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔ وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی ملتان 31 اگست 2025:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ضلع اوکاڑہ، ساہیوال اور پاکپتن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔اس دورہ کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل میاں منظور وٹو بھی اُن کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر زراعت نے راوی کے علاقے داد بلوچ، رادھا کلاں بیراج،ہیڈ سلیمانکی اور دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر آر پی او ساہیوال ڈویژن محبوب رشید،کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد راشد ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال احمد عثمان جاوید بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں وزراء نے ہیڈ سلیمانکی پر دریائے ستلج...
تصویر
  A'ja Wilson: The Titan Who Carried the USA to Olympic Gold In a game that was as gritty as it was unforgettable, A'ja Wilson emerged as the undisputed queen of women's basketball, propelling the United States to its eighth consecutive Olympic gold medal. The Paris 2024 final was a far cry from the dominance the American team has historically showcased, as they faced an unrelenting French squad in a hostile environment. Yet, when the final buzzer sounded, it was Wilson who stood tall, her name etched into the annals of Olympic history. The gap between the US women's basketbal l team and the rest of the world has been narrowing, a fact made abundantly clear in this tournament. France, with their raucous home crowd behind them, pushed the Americans to their absolute limit. The game was a physical, often chaotic affair, marked by turnovers and missed shots on both sides. It was, without a doubt, the ugliest performance by a US women's team in recent memory. However,...

Do you know Apple's next major innovation?

تصویر
  Do you know Apple's next major innovation? This might be Apple's next major innovation. During Apple's earnings call in early May, CEO Tim Cook spotlighted generative AI as a substantial opportunity for the company's products, touting Apple's distinct strengths in this field. He hinted at forthcoming updates, promising that the company would reveal more in the near future, generating anticipation among investors and tech enthusiasts alike. The timing is also significant: Apple often isn't the first to adopt and integrate emerging technologies. Instead, it usually spends years researching, developing, and perfecting new tech before incorporating it into its products. However, the rapid global adoption of generative AI may be accelerating the company's need to equip its smartphones with the latest cutting-edge technology. Wedbush analyst Dan Ives believes that Apple fully committing to AI will "open a new frontier for the company," significantly in...